اوورسیز پاکستانی کا کروڑ روپے کا گھر واگذارکرالیا،شاہین خالد بٹ
لاہور (اے پی پی،ملت آن لائن)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی مدد سے متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر ناجائز قابضین سے واگذار کرالیا گیا،یہ بات وائس چیئرپرسن، اوپی سی، شاہین خالد بٹ نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ ڈی جی ،اوپی سی، جاوید اقبال بخاری اور دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ماجد سلیم نے کمیشن کو شکایت بجھوائی کہ ان کے راولپنڈی میں واقع گھرپرکرایہ داروں نے ناجائز قبضہ کرلیاہے۔ اس شکایت کو مزیدکارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی راولپنڈی کوریفر کیا گیا جس کے ارکان کی کوششوں سے مکان سے ناجائز قبضہ ختم کراکے اسے اصل مالک کے حوالے کردیاگیا۔شاہین خالد بٹ نے مزید کہا کہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے سرگرم عمل ہے اور ابتک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا جاچکاہے۔
شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ماجد سلیم نے کمیشن کو شکایت بجھوائی کہ ان کے راولپنڈی میں واقع گھرپرکرایہ داروں نے ناجائز قبضہ کرلیاہے۔ اس شکایت کو مزیدکارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی راولپنڈی کوریفر کیا گیا جس کے ارکان کی کوششوں سے مکان سے ناجائز قبضہ ختم کراکے اسے اصل مالک کے حوالے کردیاگیا۔شاہین خالد بٹ نے مزید کہا کہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے سرگرم عمل ہے اور ابتک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا جاچکاہے۔