اسلام آباد(آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی شفقت بلوچ نے کہا ہے کہ ای او بی آئی فنڈز سے تین لاکھ چھتیس ہزار 937 لوگوں کو فائدہ ہوا ہے موجودہ حکومت کے آنے کے بعد اس فنڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔ جمعہ کو ایوان زریں میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستان شفقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ای او بی آئی فنڈ میں 3600 سے بڑھا کر باون سو روپے تک مزدوری بڑھائی ہے جبکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ سے بھی مزدوروں کو ادائیگی کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں چونتیس ارب روپے کی کرپشن کی گئی تھی اس میں چھ افراد کیخلاف مقدمہ چل رہا ہے اور کچھ جیل میں ہیں-