خبرنامہ

بھارت کے غاصبانہ قبضے اور عوام پر مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بھمبر (ملت + آئی این پی) اوورسیز کشمیریوں کا جنوبی افریقہ میں بھارت کے ریاست جمو ں وکشمیر پر غاصبا نہ قبضے اورمقبو ضہ کشمیر کے عوام کے مظا لم کیخلا ف احتجا جی مظا ہر ہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کیخلا ف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھارتی مظا لم رکوا نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق ریاست جمو ں وکشمیر پر بھارت کے غا صبا نہ قبضے کیخلا ف 27اکتو بر کو69سا ل مکمل ہو نے پر جنو بی افر یقہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے اوورسیز کشمیری را ہنما چو ہدری حق نواز آف گڑ ھا للیاں کی قیادت میں احتجا جی مظا ہر ہ کیا احتجا جی مظا ہر ے میں مظا ہر ین نے آزاد کشمیر کے پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں اور بھارت کیخلا ف نعرے درج تھے اس موقع پر احتجاجی مظا ہر ین نے لا ئن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فا ئر نگ،مقبو ضہ وادی میں ظلم وتشدد کیخلا ف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور مطا لبہ کیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظا لم رکو انے کیلئے کر دار ادا کر ے اور کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلا نے کیلئے اثرورسوخ استعما ل کر ے ۔