نادرا نے واضح کردیاہےکہ سوشل میڈیا کی گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں،اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
ترجمان نادرا کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔یہ تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے۔نادرا حکام نےکہاہےکہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک آنا ہوگا۔سوشل میڈیا میں نادرا حکام کےحوالےسے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ بیرون ملک رہنےوالےپاکستانی شہری آن لائن طریقہ کار کےذریعے ووٹ ڈال سکتےہیں تاہم اس معاملےپراب نادراکی وضاحت اورتردید آگئی ہے۔
اس حوالےسے سپریم کورٹ میں دائر مقدمے کی سماعت الیکشن کےبعد ہوگی۔