خبرنامہ

حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، جاوید ملک

اسلام آباد:(اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کو سہولتں کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔سفیر جاوید ملک نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں اور سفارتخانے کے درمیان مثبت تعلقات اور رابطوں کو فروغ دینے کی غرض سے خصوصی پرگرام کا اجراء کر دیا۔اس اقدام کا مقصد سفارت خانے اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان رشتوں کو مستحکم کرنے کیلئے سفارتخانے میں باقاعدگی کیساتھ مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے۔اس سے با صلاحیت پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔ہفتہ کو خسوصی پرگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے درمیان مثبت پارٹنر شپ قائم اور ٹیم ورک کے زریعے بحرین اور خطے میں پاکستان کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ایک دوسرے سے خیالات کے تبادلے اور مسائل سے بھی آگاہی میں مدد ملے گی۔