خبرنامہ

دبئی پاکستانی شہری نے 1 ملین ڈالرز کا انعام جیت لیا

دبئی: (ملت+اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مقیم ایک پاکستانی کی قسمت جاگ گئی ہے اور وہ بیٹھے بٹھائے کروڑوں روپے کا مالک بن گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعد خان نامی اس پاکستانی شہری نے دبئی ڈیوٹی فری سے 2290 اور 232 سیریز کی ٹکٹیں خریدی تھیں، جس سے اس کا ایک ملین ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔ یہ تیسرا موقع تھا جب سعد خان نے دبئی ڈیوٹی فری میں اپنی قسمت آزمائی کی، جس نے اسے مالا مال کر دیا ہے۔ اس انعام کا اعلان دبئی ڈیوٹی فری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں چیزوں کی خریداری پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 18 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہنے والی دبئی ڈیوٹی فری میں 161.817 درہم کی چیزیں فروخت کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا گیا۔