اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ پاکستانی سرزمین حرمین کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہروقت تیار ہیں۔ وہ جمعہ کو ایوان صدرمیں سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداللہ مرزوق الزرانی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب ایک اہم مسلم ملک ہے اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اس لیے ہر پاکستانی کے دل میں سعودی عرب اور سعودی عوام کے لیے بے پناہ محبت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات جذبہ ایمانی اورمشترکہ مفادات کی وجہ سے بہت گہرے ہیں۔ دونوں ملک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انھوں نے تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزرانی نے پاکستان میں قیام کے دوران حکومت پاکستان اور صدر مملکت کے تعاون کاشکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کے لیے اپنی خدمات ادا کرتیرہیں گے۔