لندن: (آئی این پی) پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان کی خالی جگہ پاکستانی مکینک کی بیٹی نے سنبھال لی ، برطانیہ میں لیبر پارٹی کی رکن روزینہ الین خان لندن کے ٹوٹنگ حلقے سے برطانوی ہاؤس آف کامنز کی رکن منتخب ہو گئی ہیں ۔ پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان کے لندن میئر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔ روزینہ الین خان کے والد پاکستانی جبکہ ان کی والدہ پولش ہیں جبکہ روزینہ الین خان خود ڈاکٹر ہیں ۔ ان کے والد ٹی وی مکینک اور والدہ پیٹرول سٹیشن میں نوکری کرتی تھیں ۔ روزینہ خان نے 17 ہزار 800 جبکہ ان کے مخالف حکمران کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ڈین واٹکنس نے 11500 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
خبرنامہ
صادق خان کی خالی جگہ پاکستانی مکینک کی بیٹی نےسنبھال لی
