فرانس میں ملت آن لائن کیلئے نمائندہ خصوصی کی فوری ضرورت
لاہور…………گوگل کے مطابق ملت آن لائن کی ریڈر شپ پاکستان اور امریکہ کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، کسی ہفتے فرانس کا دوسرا درجہ بھی آجاتا ہے.
ہم فرانس میںمقیم پاکستانی اور اردو دان کمیونٹی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ملت کو یہ پذیرائی بخشی
ایک زمانے میں ملت فرانس کے عنوان سے الگ سیکشن تھا جس میں ہمارے نمائندے کی ارسال کردہ رپورٹس اور تصویری جھلکیاں پیش کی جاتی تھیں
ملت کو شروع ہوئے بیس سال ہو رہے ہیں، یہ پاکستان ہی کی نہیں ، بر صغیر ہی کی نہیں بلکہ مغربی ایشیا کی پہلی آن لائن ویب سائٹ ہے جس نے دوسری ویب سائٹوں کے لئے راہیں روشن کیں
ہماری کوشش ہے کہ ملت کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اورا سے دنیا بھر میں اردو دان طبقے میں مقبول ترین بنایا جائے
اس مقصد کے لئے ہمیں فرانس میں ایک نمائندہ خصوصی کی اعزازی خدمات درکار ہیں جن کی حیثیت بیورو چیف کی ہو گی.
براہ کرم اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو درج ذیل ای میل پر اپنا سی وی اور ایک عدد تازہ تصویر ارسال کیجئے.
فوٹو اور وڈیو کوریج کرنے والوں کو اہمیت دی جائے گی
اسداللہ غالب…چیف ایڈیٹر
ghalib310b@gmail.com
00923008452580