خبرنامہ

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی نے 76واں یوم پاکستان انتہا ئی جوش و خروش سے منایا

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی نے 76واں یوم پاکستان انتہا ئی جوش و خروش سے منایا ‘ابوظہبی اور دوبئی کے سفارتخانوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔یو اے ای میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے سفارتخانے میں پرچم کشتائی کی اورشرکاء کے ہمراہ قومی ترانا ڑپڑھا ۔یو اے ای کے سفیر نے صدر مملکت ممنون حسین کا یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی شرکاء تک پہنچا یا ۔جاری کیے گئے بیان کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمونٹی کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے بھی سنائے ۔یو اے ای کے سفیر آصف درانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 23مارچ کی قرداد مقاصد پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو پاکستان کے قیام کے لیے کی گئی جدو جہد کے باررے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں بسنے والی پاکستانی ‘ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جوزرمبادلہ پاکستان بھجوا کر پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات بہت مستحکم ہیں ۔یوم پاکستان کے حوالے سے دوبئی کے سفارتخانے میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔