دمام: (اے پی پی) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے باعث ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ اقامے بھی نہیں دئیے جا رہے۔ دنیا نیوز کے بار بار معاملہ اٹھانے پر وزیراعظم نے نوٹس لیا اور سراپا فریاد ہم وطنوں کی داد رسی کیلئے وزیر اوورسیز پاکستانیز کو سعودی عرب بھجوایا۔ پیر صدر الدین راشدی نے دمام میں پھنسے ہم وطنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محصور پاکستانی وفاقی وزیر کے سامنے پھٹ پڑے۔ وفاقی وزیر نے مشکلات کا شکار پاکستانیوں کو جلد بقایا جات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے پہلے دنیا نیوز کے توجہ دلانے پر وزیراعظم نے دیارغیر میں پھنسے ہم وطنوں کے اہلخانہ کیلئے 50 ہزار روپے فی خاندان معاوضے کا اعلان کیا تھا۔