خبرنامہ

پاکستانی سفیرکابحرین میں انٹرنیشنل اقبال سوسائٹی کے قیام کااعلان

مانامہ (آئی این پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین میں انٹرنیشنل اقبال سوسائٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تہذیب و تمدن کے مثبت پہلوؤں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جارہا ہے۔ جمعہ کو مانامہ میں پاکستانی سفارتخانے اور انجمن فروغ ادب کے زیر اہتمام عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مشاعرے میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے ممتاز پاکستانی شعرا کو سفارتی اسناد پیش کیں۔ ممتاز شاعر ادیب اور دانشور عطا الحق قاسمی کو سفیرپاکستان جاوید ملک نے سفارتی ایوارڈ دیا گیا جبکہ بحرین میں مقیم بزرگ پاکستانی شاعر سیعد قیس کی خدمات کے اعتراف میں جشن سیعد قیس منایا گیا ۔ اس موقع پر سفیر جاوید ملک نے بحرین میں انٹرنیشنل اقبال سوسایٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل اقبال سوسایٹی فروغ ادب کے ساتھ ساتھ اقبال کے پیغام کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تہذیب و تمدن کے مثبت پہلو وں کو بین القوامی سطح پر متعارف کیا جا رہا ہے ۔ (ن غ)