خبرنامہ

پنجاب اوور سیز کمیشن کے اقدام سے اوور سیز خاندان کو جائیداد قبضہ سے نجات مل گئی

کوونٹری … پنجاب اوور سیز کمیشن کے بروقت اقدام سے اوور سیز پاکستان کے خاندان کو جائیداد قبضہ سے نجات مل گئی۔ آسٹن انڈر لائن میں مقیم خاندان کاوزیراعلی پنجاب اور اوورسیز کمشنر افضال بھٹی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق آسٹن میں مقیم چوہدری طارق نے کروباری، سماجی شخصیت راجہ عزیز لہری کو اپنے خاندان مقیم گجر خان کے مسائل سے اگاہ کیا ۔ چوہدری طارق نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آسٹن انڈر لائن میں گزشتہ 40 سال سے مقیم ہے جن کو چند افراد نے نہ صرف دھمکیاں دیتے رہے بلکہ ہماری مشترکہ جائیداد پر قبضہ سمیت ہمارے راستے پیں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

راجہ عزیز لہری نے فوری طور پر اوورسیز کمیشن یورپ کے کوارڈینیٹر سے رابطہ کیا اور تمام مسائل سے اگاہ کیا ۔ انہوں نے کمیشن کی ویب سائٹ پر اپنیپرابلم رجسٹر کرائیاور 24گھنٹوں کے ندر اندر ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ممبر ملک قیصر ایوب اعوان کو ہدایت صادر کی گئی کہ وہ ان تمام تر معاملات کا جائزہ لے کر شکایت کنندہ کو انصاف دلوائیں۔

مقامی انتظامیہ اور ملک قیصرایوب اعوان نے ضروری اقدام کرتے ہوئیقبضہ گرپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درخواست گزار کو انصاف فراہم کیا ۔ چوہدری طارق اور ان کے اہل خانہ نے فوری انصاف حاصل کرنے کے بعد وزیراعلی پنجاب اور افضال بھٹی اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق تو نہیں لیکن انصاف حاصل کرکے میں یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ ن لیگ اور خادم اعلی عوام کے ہی ہیں، جو ان کے مسائل حل کرنے میں دلچپی رکھتے ہیں ، جسکی وجہ سے ہمارے اعتبار میں اضافہ ہوا ہے۔