سعودی عرب(ملت نیوز)حکمرانوں کی کر پشن ہی انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے ،کر پشن سے چھٹکارے کے بغیر جمہو ریت کی مضبوطی ممکن نہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت دھمکیاں دے کر احتساب سے خود کو بچا نہیں سکے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سعودی عرب کے رہنماء راجہ ابوجہاد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عوام دوست پا لیسوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے مقبول اور طاقتوار سیاسی جماعت بن چکی ہے اور کر پشن کیخلاف عمران خان نے جس جد وجہد اور تحر یک کا آغاز کیا ہے وہ آج پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں کر پشن کیخلاف ایک ہو چکیں ہیں اس لیے حکمرانوں کو ہر صورت اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تحر یک جنگ پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ضد اور ہٹ دھر می چھوڑ دیں اور ملک میں احتساب کے شفاف نظام کو یقینی بنائے جسکے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے پانامہ لیکس کے معاملے کی اپوزیشن کے مطالبات کے مطابق شفاف تحقیقات کر وائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 20سالوں سے پسے ہوئے طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے وقت آگیا ہے کہ مزدور ، کسان اور عام آدمی اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں۔قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آمدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور عدل وانصاف کا راج قائم ہو گا ۔