خبرنامہ

تفسیر حدیث اور سیرت کے فروغ کے لیے ملت کو آپ کی مالی مدد درکار ہے.

تفسیر حدیث اور سیرت کے فروغ کے لیے ملت کو آپ کی مالی مدد درکار ہے.

account name : Asadullah Ghalib
Name of Bank: standard chartered bank New Garden Town Lahore Pakistan
Account number: 01-7172718-01
Please donate generously

السلام علیکم
میں اسد اللہ غالب آپ سے مخاطب ہوں میری بینائی اس حد تک کمزور ہے کہ اب میں ایک سال سے بذات خود ملت کا کوئی کام کرنے کے کابل نہیں رہا.
پچھلے پانچ مہینوں سے مجھے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ملت کے معمول کے اخراجات بھی ادا نہیں کر سکتا.
اسی لیے میں دنیا بھر میں پھیلے ملت کے قارئیں کے سامنے ملت کے لیے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوگیا ہوں.
میں ملت پر گوگل وغیرہ کے اشتہارات نہیں لگا سکتا اس لیے کہ قرآن حدیث اور سیرت کے صفحات کے ساتھ کوئی فحش اشتہار دکھائے گئے
تو مجھ پر نیکی برباد اور گناہ لازم ہوجائے گا.
ملت کو اکیس برس پہلے شروع کیا تھا تو ایک ہی مقصد پیشِ نظر رکھا کہ پاکستان کے باہر اردو پڑھنے والے مسلمانوں کو وہ تمام ضروری کتابیں دکانوں یا لائبریریوں پر نہیں ملت سکتی اس لیے میں آہستہ آہستہ ملت پر ان کو آپ کے لیے پیش کرتا چلا گیا.
آج تو ہر ٹی وی اور اخبار کی اپنی ویب سائٹ ہے اور ہزاروں لوگوں نے بھی اپنی اپنی ویب سائٹ بنا رکھی ہیں مگر اکیس برس قبل پاکستان سے باہر تو کیا پاکستان کے اندر بھی انٹرنیٹ پر تازہ خبریں‌دستیاب نہیں تھیں تب ہم نے اپنے قارئین کو باخبر رکھنے کے لیے بریکنگ نیوز کا آغاز کیا حالات حاضرہ کے ٹاک شوز بھی پیش کیے تاکہ پاکستان اور دنیا بھر کی خبریں ہمارے قارئین تک پہنچتی رہیں.
اب خبریں دینا ہماری پہلی ترجیح نہیں بلکہ تفسیر حدیث اور سیرت اور دینی کتابوں کا جو ذخیرہ ہے اسے مستقل طور پر آپ کے لیے محفوظ کرنا چاہتے ہیں.
میں برھاپے کی عمر کو چھو رہا ہوں اس لیے میری خواہش ہے کہ فوری طور ملت کے سرور کی دس سال کی ادائیگی کر دی جائے اس کے لیے دس ہزار ڈالر درکار ہیں.
مجھے توقع ہے دس سال تک میری اگلی نسل ملت کے اخراجات کو سنبھالنے کے قابل ہو جائے گی.
اس دوران میری خواہش ہے کہ میں‌اردو میں دستیاب تفسیریں احادیث سیرت اور دینی کتب کے ذخیرے میں اضافہ کر کے اسے مکمل کردوں اس کے لیے الگ سے دس ہزار ڈالر درکار ہیں.
مزید معلومات کے لیے میرا فون نمر. 923008452580
‌Email: News310b@gmail.com