(ملت آن لائن)امریکہ کے ماہرین غذائیات نے کہا ہے کہ سبزپتوں والی سبزیاں اپنی افادیت ‘غذائیت اور امراض سے تحفظ میں سرفہرست ہیں۔ امریکی مرکز برائے تدارک امراض اور تحفظ ’’سی ڈی سی‘‘ کے ماہرین نے 50پھلوں اور نباتات کا جائزہ لیا اور 20اشیاء کو سب سے اوپر رکھا تو ان 20میں سے 17 ہرے پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک ‘سلاد اور دیگر سبزیاں جیت گئیں۔جس سے ثابت ہواہے کہ سبزپتوں والی سبزیاں افادیت ‘غذائیت اور امراض سے تحفظ میں سرفہرست ہیں اسلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ سبزپتوں والی سبزیو ں کا استعمال کرناچاہیے۔