(ملت آن لائن)انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اسے قدیم زمانے سے حکمت میں بے پناہ اہمیت حاصل ہے، پاکستان کے ایک حکیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے دل کے عارضے میں مبتلا کئی مریضوں کا اس کا استعمال کرایا اور وہ امراضِ قلب سے شفا پا گئے۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر حکیم عسکری کا کہنا ہے کہ انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے، اس کا رس دل کے امراض میں جادو کی طرح اثر دکھا تا ہے۔
پاکستان میں ان دنوں انار کا موسم ہے اور عارضہ قلب میں مبتلا لوگوں کو چاہئے کہ ایک بار اس نسخے کو آزمائیں کہ قدرتی پھل کبھی نقصان نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسان کے لیے دوچیزیں انتہائی فائدہ مند ہیں ۔ ایک صبح نہار منہ تین گلاس سادہ پانی اور دوسرا انار کا رس پینا بے حد مفید ہے۔
ان کی تحقیق کے مطابق انار کے تازہ رس اور خشک انار دانہ دونوں پر تجربہ کیا۔ انار کا تازہ رس (ایک گلاس )گرم کریں جب بھانپ نکلنا شروع ہوجائے تو اسے نیم گرم حالت میں صبح نہار منہ دیں یا پھر مٹھی بھر انار دانے کو نصف لٹر پانی میں دس منٹ ابال کر نچوڑیں اور انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی نارمل درجہ حرارت پر علی الصبح پینے کو دیں۔
اس سے سینے میں کھنچاؤ اور در د میں بے پناہ افاقہ ہوگا۔انجائنا (سینے میں درد) کے ساتھ ساتھ دل کی رگوں کی بندش، کارڈیک اسکیمیا یعنی دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچنا اور ایسے مریض بھی جو بائی پاس آپریشن کے منتظر تھے، ان کو بھی صبح سویرے مندرجہ بالا نسخہ خالی پیٹ استعمال کرنے سے بے پناہ افاقہ ہوا ہے۔
تازہ انار ہو تو اس کا رس یا پھر خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس ٹھنڈا کرکے پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے۔ اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے بلکہ ایل ای ڈی یعنی برا کولیسٹرول ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
اس کے استعمال سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل رک جاتا ہے اور شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا ہے۔خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتا ہے، بلڈ پریشر مناسب رہتا ہے، اور دل کی رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کے عمل کو روک کر انہیں پھر سے صحت مند بناتا ہے۔
تیز نتائج اور دل کے مسائل کے حل کے لیےاوریگانو کے پتوں کا سفوف اور معدنی نمک ہم وزن لے کر تلوں یا زیتون کے تیل کے ساتھ لینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔ انگوروں کا رس شہد میں ملا کر نہار منہ پینے سے بھی ان بیماریوں کا علاج ممکن ہے ، یہ دونوں پھل آج کل بازار میں باآسانی دستیاب ہیں۔