خبرنامہ

بصری سوچ کا حامل سامنگ موبائل فون متعارف

سئیول(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کا مصنوعی ذہانت کا حامل فیچر ’گوگل اسسٹنٹ‘ اور ایپل کا سیری (Siri)بہت مقبول تھے۔ اب سام سنگ بھی ان حریف کمپنیوںکا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا مصنوعی ذہانت کا حامل حیران کن فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس کا نام بکس بائی (Bixby)رکھا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بکس بائی ”بصری سرچ“ کی صلاحیت کا بھی حامل ہو گا، یعنی اس فیچر کے اضافے کے بعد آپ کا سام سنگ سمارٹ فون چیزوں کو دیکھ سکے گا اور مختلف مواد کا تجزیہ کر سکے گا اور تحریر کو بھی پڑھ سکے گا۔

کمپنی بکس بائی نامی یہ ڈیجیٹل وائس اسسٹنٹ اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 8میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔ یہ فیچر صارفین ایپلی کیشنز کے ساتھ بھی مربوط ہو سکے گا اور صارفین کو آواز کے ذریعے سمارٹ فون چلانے میں بھی مدد دے گا، یعنی صارف موبائل کو ہاتھ لگائے بغیر محض اپنی آواز کے ذریعے چلا سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ گوگل اسسٹنٹ اور سیری کی طرح شاپنگ، ہوٹلوں، سفر و دیگر امور کے متعلق بھی معلومات بھی فراہم کرے اور اس کے ذریعے صارفین ازخود ٹرانزیکشنز بھی کر سکیں گے۔گلیکسی ایس 8میں والیم بٹن کے نیچے ایک اور بٹن شامل کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے بائی بکس کو ایکٹیویٹ کیا جا سکے گا۔