خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، 24 گھنٹوں میں 5 کشمیری شہید –

سری نگر(ملت نیوز)مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے ، کلغام کے علاقے اروانی میں ایک اور نوجوان کی لاش ملی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی نئی تاریخ لکھ دی ، 24 گھنٹوں میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ، وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے ، کلغام کے علاقے اروانی میں ایک اور نوجوان کی لاش ملی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 کشمیری بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بنے ، بھارتی فوج نے جنید ماٹو ، ناصر وانی ، عادل مشتاق میر ، محمد اشرف اور احسن ڈار کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔
قابض فوج نے شوپیاں کے گاؤں میں ملٹری آپریشن کر کے درجنوں افراد کو زخمی اور کئی گھروں کو تباہ کردیا ۔ بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وادی میں ہڑتال ہے ، جبکہ بھارت مخالف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔