خبرنامہ پاکستان

انسان کوشش کرتا ہے کامیابی اللہ دیتا ہے،عمران خان

اسلام آباد(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد کہا ہے کہ انسان کوشش کرتا ہے کامیابی اللہ دیتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا یہ میری اور نواز شریف کی لڑائی نہیں تھی، میں ان کے خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں۔
سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے.
وزیراعظم کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جب کہ کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں جب کہ کارکنان نے شکرانے کے سجدے بھی کئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔