خبرنامہ پاکستان

سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی۔ بلاول بھٹو

کراچی(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی نااہلی کے بعد کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن ختم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ، جمہوریت اور اداروں کی حمایت کی ہے جبکہ پارٹی ہر کسی کے احتساب کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کے ذاتی نہیں بلکہ ملک کے مفاد میں جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری حکمت عملی کچھ اور تھی، د یگر جماعتوں کی حکمت عملی کچھ اور، سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پاناما کے مسئلےکو اٹھایا تھا تاہم ان کی پارٹی چاہتی ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے62 اور 63 کے حوالے سے فیصلے کو قبول کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، ای سی ایل کا قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے۔