خبرنامہ پاکستان

این اے 120 لاھورمیں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

شوٹنگ

اسلام آباد(ملت آن لائن)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست کے درمیان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا جب کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔