خبرنامہ انٹرنیشنل

میدان جنگ میں بغیر میک اپ نہیں جائیں گے، موت کے وقت حسین نظر آنا بے حد ضروری ہے،کرد جنگجو خواتین

  • بغداد (آئی این پی)عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسر پیکار کرد خواتین کا ماننا ہے کہ میدان جنگ میں بغیر میک اپ کئے نہیں جائیں گی،کیونکہ موت کے وقت حسین نظر آنا بے حد ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف جنگ لڑنے والی کرد جنگجو خواتین ہیں […]

  • داعش اوردیگر شدت پسند گروہ اسلام اور مسلمانوں کے نمائندہ نہیں:کیتھ ایلیسن

    واشنگٹن(آئی این پی )امریکی کانگریس کے مسلمان رکن کیتھ ایلیسن نے کہا ہے کہ داعش اور دیگر شدت پسند گروہ اسلام اور مسلمانوں کے نمائندہ نہیں بلکہ وہ اسلام کا نام استعمال کرکے اسے بدنام کررہے ہیں۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کیتھ ایلیسن کا کہنا تھا کہ عام افراد کے قتل اور انہیں تشدد […]

  • پیرس:8 لاکھ پناہ گزین لیبیا سے یورپ داخلے کے لیے تیار ہیں ، فرانس

    پیرس:(اے پی پی) فرانسیسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ یورپ میں بدامنی کے واقعات کے بعد پناہ گزینوں کی آمد کے لیے دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں لیبیا میں8 لاکھ افراد یورپ داخلے کے لیے پرتول رہے ہیں۔فرانسیسی وزیردفاع جان ایف لوڈریان نے جمعرات کو اپنے ایک […]

  • مصری فوج کی جزیرہ نما سینائی میں کاروائی کے دوران 60 دہشتگرد ہلاک

    قاہرہ:(اے پی پی) مصری فوج کی جزیرہ نما سینائی میں کاروائی کے دوران 60 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی فورسز نے رفاہ اور شیخ زید کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جس میں انہیں جنگی […]

  • عراق : فٹبال اسٹیڈیم میں خودکش دھماکا،29 افراد ہلاک، 71 زخمی

    بغداد(اے پی پی)عراق میں خودکش دھماکے سے 29افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔ عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق خودکش دھماکا اسکندریہ شہر کے فٹبال اسٹیڈیم میں ہوا۔ اسٹیڈیم میں جاری فٹبال میچ کے آخری لمحات میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ خود کش دھماکے میں اب تک 26 افراد کی ہلاکت […]

  • برسلز :پولیس آپریشن کے دوران مزید تین افراد زیر حراست

    برسلز:(اے پی پی)برسلز میں پولیس آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد کا تعلق فرانس میں مزید ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے سیل سے بتایا جارہا ہے۔ برسلز دھماکوں سے تعلق کے شبہے میں اب تک تین ممالک سے 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔غیر ملکی […]