نیویارک:(اے پی پی)امریکی ریاست الاسکا کی سابق گورنر اور نائب صدر کے عہدے کی سابقہ امیدوار سارا پالن کے شوہر ٹوڈ پالن برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ سارا پالن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں انتخابی مہم میں شمولیت منسوخ کر دی اور وہ اس وقت اسپتال میں ہےڈونلڈ […]
خبرنامہ انٹرنیشنل
امریکی ریاست الاسکا کی سابق گورنر سارا پالن کا شوہر حادثے میں زخمی
-
الشیشانی کے ہمراہ 12داعش جنگجو بھی مارے گئے
دمشق(اے پی پی)شام میں امریکی فضائی حملے کے دوران داعش کا زخمی کمانڈر ابو عمر الشیشانی کے ہمراہ 12داعش کے جنگجو بھی مارے گئے۔ امریکی حکام نے تصدیق کردی۔امریکی حکام کے مطابق داعش کاسینئررہنما ابو عمر الشیشانی گزشتہ ہفتے فضائی حملے میں زخمی ہو گیا تھا۔ جس کے بعد اسے شام کے شہر رقا کے […]
-
ایران کیخلاف کارروائی کیلئے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھیںگے:امریکا
واشنگٹن(اے پی پی)امریکا کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ میزائل تجربات پر ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھے گا ۔ روس نے سلامتی کونسل میں میزائل تجربات پر ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں خارج از امکان نہیں۔ […]
-
فلوریڈا میں مظاہرین نے احتجاج کرکے ٹرمپ کو پریشان
نیویارک:(اے پی پی)امریکا میں صدارتی انتخابات کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی کیرولائنا کے بعد فلوریڈا میں بھی مظاہرین نے انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران احتجاج کرکے ٹرمپ کو پریشان کردیا۔ فلوریڈا میں کے شہر ٹیمپامیں ریلی کے دوران مظاہرین نے ایک بار پھر ڈونلڈ […]
-
امریکی جنوبی ریاستوں میں بارش اورسیلاب،5افراد ہلاک
نیویارک(اے پی پی)امریکا کی جنوبی ریاستوں میں بارش اورسیلاب سے 5افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔لوزیانا اور مسی سیپی میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں متعدد علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوبے ہوئےہیں ۔ لوزیانا میں مختلف حادثات کے دوران چار […]
-
روس کا شام سے زمینی فوج کی واپسی کا اعلان، اوباما کی پیوٹن سے گفتگو
واشنگٹن (اے پی پی)روس کی جانب سے شام سے زمینی فوج کی واپسی کے اعلان کے بعد اوباما نے پیوٹن سے گفتگو کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر بارک اوبامااورروسی صدرولادیمیرپیوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام میں کشیدگی سے متعلق امورپر […]