کابل(آئی این پی )افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی تازہ کاروائیوں میں فرضی ضلعی گورنر سمیت59 جنگجو ہلاک اور 22زخمی ہوگئے جبکہ دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے،ادھر کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب گزشتہ روز نیٹوفورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا،دوسری جانب امریکہ نے جنوبی صوبہ […]
خبرنامہ انٹرنیشنل
افغان سیکورٹی فورسز کی تازہ کاروائیوں میں فرضی ضلعی گورنر سمیت59 جنگجو ہلاک ، 22زخمی
-
امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب سے خطے میں نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے،روس
ماسکو۔(اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب سے خطے میں اسلحہ کی نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔ امریکا اورجنوبی کوریا کے دفاعی حکام نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ جوہری اور میزائل تجربات سے پیدا ہونے والی صورتحال […]
-
انڈونیشیا کا فوجی طیارہ گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ،پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ،ایک پائلٹ لاپتہ
جکارتہ(آئی این پی ) انڈونیشیا کا فوجی طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پائلٹ لاپتہ ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق انڈونیشیا کا ایک فوجی طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران مشرقی جاوا کے ایک گنجان […]
-
شام میں روسی فضائی کارروائیاں،مذاکراتکو پٹڑی سے اتار سکتی ہیں،جان کیری
واشنگٹن ۔ (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں اپوزیشن کے خلاف روسی فضائی کارروائیاں ملک سے خانہ جنگی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کو پٹڑی سے اتار سکتی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اپنے مصری ہم منصب سمیع شوقری کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو […]
-
نیو ہیمشائر: صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی
نیو ہیمشائر: (اے پی پی)نیو ہیمشائر سے امریکی صدارتی امیدوار کیلئے ڈیموکریٹک سینڈرزاور ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ امریکی ریاست نیو ہیمشائر میں عوام نے ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کے انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جس میں سینڈرز اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ۔سابق امریکی صدر […]
-
جاپان کا دنیا کی بلند ترین عمارت بنانےکا اعلان
ٹوکیو:(اے پی پی) جاپان نے اسکائی مائیل ٹاور کے نام سے دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیرکرنےکااعلان کردیا، عمارت برج الخلیفہ سے دوگنا بلند ہوگی، جس کی بلندی پانچ ہزار پانچ سو ستتر فٹ ہوگی۔ جاپان نے ٹوکیو میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نام اسکائی مائیل ٹاور […]