خبرنامہ انٹرنیشنل

گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکتا، وائٹ ہاؤس

  • واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گوانتانامو کا حراستی مرکز صدر باراک اوباما کے دور میں بند نہیں ہو سکے گا۔ صدر اوباما نے 2008ء میں اپنی صدارتی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دور ہی میں اس متنازعہ اور بدنام زمانہ حراستی مرکز […]

  • ٹرمپ کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا

    نیویارک:(ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے 2 روز قبل ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے اور ایک خاتون نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔ امریکی ٹی وی شو اپرنٹس میں شریک خاتون سمر زیر ووس نے ٹرمپ […]

  • ٹرمپ کی حلف برداری پرنیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

    واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے تاہم اس سے قبل بائبل پر حلف لینے کے معاملے نے تنازعہ کھڑا کر دیا۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ضد پکڑ لی ہے کہ وہ اس بائبل پر حلف لینے کے لئے تیار ہیں جس پر ابراہم […]

  • امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل ہوا تو وفد نہیں بھیجیں گے، یورپی یونین

    برسلز / برلن:(ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک بالخصوص فرانس اور جرمنی کی قیادت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ برسلز میں میڈیا سے بات کرتے […]

  • عراق اورافغانستان پر قبضہ بد ترین فیصلہ تھا، ٹرمپ

    واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان پر امریکی قبضے کو بدترین غلطی قرار دیا ہے۔ برطانوی جریدے دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں مداخلت امریکا کی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا۔ انھوں نے شام میں دہشت گردی کیخلاف روسی […]

  • آغا خان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پرکینیڈین وزیراعظم سے تحقیقات

    اوٹاوا :(ملت+اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو اسماعیلی فرقہ کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی ذاتی رہائش گاہ پر چھٹیاں گزارنے پرتحقیقات کا سامنا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو اوران کی فیملی سال نو پر بہامس میں آغا خان کی رہائش گاہ پر مہمان تھے۔ اب فیڈرل […]