خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانوی شہزادے ولیم نے فیصلہ کرلیا

  • لندن:(ملت+اے پی پی) برطانوی شہزادے ولیم نے شاہی فضائیہ میں ملازمت چھوڑنے اور شاہی خاندان کے رکن کے طورپر اپنے فرائض پوری توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعض مبصرین ان کے اس فیصلے کو بادشاہت کا منصب سنبھالنے کی طرف ایک قدم قرار دے رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم اس وقت ایئرایمبولینس پائلٹ کے طور […]

  • افغانستان؛ بم پھٹنے سے 7 افراد ہلاک

    کابل: (ملت+اے پی پی) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ افغان صوبے ننگرہار میں ٹرک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگیا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس […]

  • فلپائن کے صدر نے عندیہ دے دیا

    منیلا: (ملت+اے پی پی) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے کہا ہے کہ اگر منشیات کی لعنت نے سنگین صورت حال اختیار کی تو ملک میں مارشل لا لگا نے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے روڈریگو ڈیوٹرٹ کا کہنا تھا کہ فلپائن کو […]

  • برازیل جیل؛ قیدیوں کے درمیان تصادم، 30 سے زائد ہلاک

    برازیلیا:(ملت+اے پی پی) برازیل کی جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان خوفناک جھڑپ کے نتیجے میں 30 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے۔ برازیل کی شمال مشرقی ریاست کے شہر نٹال کی جیل میں قید 2 گروہوں کے درمیان ہفتے کی رات شروع ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں 30 سے زائد قیدی […]

  • ٹرمپ کو زبان قابو میں رکھنا ہوگی، سی آئی اے چیف

    واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) امریکا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان برینن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ انہیں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی زبان پر قابو رکھنا ہوگا کیوں کہ ان کے حلف لینے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکا کا مفاد اولین ہوگا۔ سی آئی اے چیف جان […]

  • افسران کی بیگمات جوتے پالش کرواتی ہیں، بھارتی فوجی

    نئی دہلی:(ملت+اے پی پی) بھارتی فوجی نے اپنے افسران پرہی سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہوئے کہاہے کہ افسران کی بیگمات فوجیوں سے جوتے پالش اور اپنے کتوں کی خدمت کرواتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پھر ایک ایسی وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بھارتی فوجی نے بھارتی حکومت اورفوج کے اعلیٰ حکام کو شرم دلواتے […]