خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے، ممتا

  • کلکتہ:(ملت+اے پی پی) بھارت میں صدر پرناب مکھرجی سے نریندر مودی کی حکومت کی چھٹی کر کے قومی حکومت قائم کر کے ریاست کو بچانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا جب کہ وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے۔ بھارتی ریاست بنگال کی […]

  • فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

    فلوریڈا: (ملت+اے پی پی) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع […]

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خلاف قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

    واشنگٹن : (ملت+اے پی پی) امریکی ایوانِ نمائندگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خلاف قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ،حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں پارٹیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کردہ قرار داد میں سلامتی کونسل کی منظور کردہ اس قرار داد کو شدید تنقید کا نشانہ […]

  • ڈھاکہ کے کیفے پر حملے کا منصوبہ ساز پولیس مقابلے میں ہلاک

    ڈھاکہ: (ملت+آئی این پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک کیفے پر حملے کا ایک اور منصوبہ ساز پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رائر بازار میں رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی […]

  • تھائی لینڈ، سیلاب نے تبائی مچادی ، 6افراد ہلاک

    بنکاک:(ملت+آئی این پی)جنوبی تھائی لینڈ میں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہو گئے،خراب موسم کے باعث پروازوں کے ساتھ ساتھ ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ میں سیلابی […]

  • پڑھے لکھے کشمیری نوجوان ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا رہے ہیں، بھارتی آرمی چیف

    نئے بھارتی: (ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل بپن راوت نے تسلیم کیا ہے کہ پڑھے لکھے کشمیری نوجوان اب ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا رہے ہیں ، مقامی نوجوانوں میں عسکریت پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا […]