خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈا نےکالعدم تنظیم کی خاتون کو پناہ دینے سے انکار کردیا

  • اوٹاوا: (ملت+آئی این پی) کینیڈا نے پاکستان مخالف کالعدم تنظیم کی خاتون رکن کریمہ مہراب کو ’’سیاسی پناہ‘‘ دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کریمہ مہراب پاکستانی حکومت کیخلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث گروپ کا حصہ ہیں، اسے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا، مہراب کی درخواست سیکیورٹی بنیادوں پر منظور […]

  • امریکی اراکین سینیٹ نے بھی ٹرمپ کے خلاف عَلم بغاوت بلند کردیا

    واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ امریکی ایوان بالا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 100 میں سے 99 ممبران نو منتخب امریکی صدر کے روس سے متعلق بیان کے مخالف ہیں۔ امریکی […]

  • بھارت؛ مسلمان طالب علم کو کالج سے نکال دیا گیا

    نئی دہلی: (ملت+آئی این پی ) بھارت میں مسلمان طالب علم کے داڑھی رکھنے پر اسے کالج سے نکال دیا گیا ، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑھوانی میں میڈیکل کالج کے ایک مسلمان طالب علم نے کہاہے کہ داڑھی رکھنے کی وجہ سے کالج کی انتظایہ نے مجھ پر اتنا دباؤ ڈالا ک […]

  • فلپائن؛ باکسنگ میچ کے دوران بم دھماکے ، 10بچوں سمیت 32افرادزخمی

    منیلا: (ملت+آئی این پی) فلپائن میں باکسنگ میچ کے دورانبم دھماکوں میں 10بچوں سمیت 32افرادزخمی ہو گئے،زخمی افراد میں سے 16کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں باکسنگ میچ کے دوران دو بم دھماکے ہوے جن کے نتیجے میں 10بچوں سمیت 32افرادزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال […]

  • شمالی افغانستان؛ فضائی حملوں کے دوران 40 شدت پسند ہلاک

    کابل : (ملت+اے پی پی) شمالی افغانستان میں فضائی حملوں کے دوران 40شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ننگر ہار پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز صوبے کے علاقے چھپر ہار میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مشتبہ ٹھکانے پر بمباری کی […]

  • ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ پر تنقید

    واشنگٹن۔: (ملت+اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو گپ شپ کا ایک کلب قرار دیا تھا۔ گزشتہ روز فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ایک […]