خبرنامہ انٹرنیشنل

مائیکل جیکسن کے والد انتقال کرگئے

  • کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن کے والد جو جیکسن 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جو جیکسن ٹرمینل پینکریٹک کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، جس کے بعد ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔ جو جیکسن کے پوتے تاج جیکسن نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے دادا کے انتقال کی خبر مداحوں […]

  • عام شخص کے لیے شاہی خاندان چھوڑنے والی شہزادی

    جاپان کی شہزادی ایاکو ایک عام شہری سے شادی کرنے والی ہیں اور اس کے لیے وہ شاہی خاندان میں اپنی حیثیت کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ جاپان ٹائمز کے مطابق 27 سالہ شہزادی اپنے 32 سالہ دوست کائی موریا سے رواں سال منگنی کررہی ہیں جبکہ شادی کی تقریب 29 اکتوبر کو ہوگی۔ […]

  • امریکا نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت میں اپنا کردارپاکستان پر جتا دیا

    واشنگٹن: امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس نے امریکی فورسز کی جانب سے کالعدم تحریک پاکستان طالبان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملافضل اللہ کی ہلاکت پر پاکستان کو احساس دلا دیا کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے دہشت گرد کو ختم کرنے میں واشنگٹن کا کلیدی کردار رہا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان […]

  • سعودی فوج کا دوسرا دستہ بھارت میں تربیت لینے پہنچ گیا

    سعودی عرب کی فوج کا دوسرا دستہ بھارتی فوج سے عسکری تربیت حاصل کرنے کے لیے بھارت پہنچ گیا ہے۔ سعودی اخبار ’عرب نیوز‘ کے مطابق یہ دستہ مہاراشٹرا میں واقع بھارتی فوج کے زیر انتظام نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت ہوگا۔ اخبار کے مطابق تین سالہ ٹریننگ کا آغاز27 جون سے ہورہا ہے […]

  • امریکا نے دنیا کو ایران سے تیل خریدنے پر خبردار کردیا

    واشنگٹن: امریکا نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس 4 نومبر تک ایران سے تیل خریدنا بند کردیں بصورت دیگر انہیں امریکا کی جانب سے معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ […]

  • نیدرلینڈ میں مسلم خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد

    نیدرلینڈ میں مسلم خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ حکومت کی جانب سے مسلم خواتین کے پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی اداروں، اسپتال، صحت کے مراکز اور دیگر مقامات پر چہرے پر نقاب لگا کر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ روز نیدرلینڈزکے ایوان زیریں کےبعد ایوان بالا سے […]