خبرنامہ انٹرنیشنل

مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی، ممتا بینر جی ناراض

  • مغربی بنگال:(ملت+اے پی پی) کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی کی مرکزی حکومت نے اطلاع دیے بغیر ریاست کے کئی علاقوں میں فوج تعینات کردی ۔ ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ریاست کے 80فیصد علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی تھی ، رات گئے اُنہوں نے کئی […]

  • ٹرمپ کیجانب سے جیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کا اعلان

    نومنتخب امریکی:(ملت+اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سنسناٹی میں پہلی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق جنرل جیمز میٹس کی نامزدگی اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ جیمزمیٹس امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کے […]

  • مہاوجیرالانگ کورن تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ منتخب ہوگئے

    ولی عہد مہاوجیرالانگ:(ملت+ے پی پی) کورن تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔ سابق بادشاہ کے انتقال پر پارلیمنٹ نے وجیرالانگ کورن کو بادشاہ بننے کی دعوت دی تھی۔سابق بادشاہ بھومی بول ادولیادج اکتوبر میں انتقال کر گئے تھے۔ تاجپوشی کی تقریب ان کے انتقال کے 50 روز بعد کی گئی ہے۔

  • چین میں بس حادثے میں 18 افراد ہلاک

    بیجنگ:(ملت=اے پی پی) چین میں بس حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کے وسطیٰ صوبے ہوبے میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر جھیل میں جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے […]

  • روس کسی سے لڑائی نہیں چاہتا؛ پوتن

    ماسکو / روم / انقرہ:(ملت+اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کریملن میں ملکی پارلیمان اسٹیٹ آف دی یونین سے سالانہ خطاب میں کہا ہے کہ روس کسی کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا، روس اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، وہ کسی جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی کا حصہ بننے کا ارادہ نہیں […]

  • بھارت کا مذاکرات سے پھر انکار

    نئی دہلی / لاہور:(ملت+اے پی پی) بھارت نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاکستان کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ معمول پر لانے کیلیے جاری دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے صحافیوں سے گفتگو میں […]