خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ ایٹمی معاہدے پر عمل کریں

  • واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ نے امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ ایران اور گروپ فائیو پلس ون کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کریں۔امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کروکر نے جو اس سے پہلے […]

  • بریگزٹ کے بعد برطانیہ پر قرض میں اضافہ

    لندن : (ملت+اے پی پی) برطانیہ کے وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ برگزٹ پر عمل درآمد سے اس ملک پر اربوں پونڈ کے قرض کا اضافہ ہو سکتا ہے۔برطانیہ کے وزیرخزانہ فیلپ ہیمنڈ نے برطانوی دارالعوام میں بجٹ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگزٹ کی وجہ سے اس ملک پر انسٹھ […]

  • شام میں فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے، ترک وزیراعظم

    انقرہ:(ملت+اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پڑوسی ملک شام میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔بن علی یلدرم نے انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ تین فوجی گذشتہ روز شام میں ایک حملے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اس سے یہ واضح […]

  • اسرائیل:کئی شہروں میں آتشزدگی، 150افراد زخمی

    اسرائیل:(ملت+اے پی پی) کے تیسرے بڑے شہر حیفہ میں لگی آگ پر قابونہ پایا جاسکا، تاہم اسے پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، 150 افراد زخمی جبکہ80ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، آگ لگانے کے شبہے میں 8افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے 3روز […]

  • فرانس: مشنری ہوم پر مسلح شخص کا حملہ، 2افراد ہلاک

    فرانس:(ملت+اے پی پی) فرانس کے شہر مونٹ پیلیئر میں مشنری ہوم پر مسلح شخص کے حملے میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمال مغربی شہر مونٹ پیلیئر میں ایک مشنری ہوم میں مسلح شخص گھس گیا اور خاتون سمیت […]

  • ٹرمپ کی کامیابی کا جرمن معیشت پر کوئی اثر نہیں ہوا

    میونخ: (ملت+اے پی پی)ایک جرمن ادارے کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے جرمن معیشت کی ترقی اور نمو پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔ جرمن شہر میونخ میں قائم اکنامک انسٹیٹیوٹ نے بتایا ہے کہ دسمبر میں جرمن مارکیٹوں کے کاروبار اور مال کی کھپت میں اضافے کے واضح اشارے سامنے […]