خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹویٹر پرٹرمپ کے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی

  • کراچی:(ملت+ پی پی) نئے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کیخلاف جہاں مختلف امریکی ریاستوں میں شدید احتجاج ہو رہا ہے وہاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹرمپ کے فالورز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ٹرمپ نے ٹویٹر پر سابق صدر براک اوبامہ اور اپنی حریف ہلیری کلنٹن کے بھی ریکارڈ توڑدیے […]

  • ترک حکومت نے نیوی کے291 اہلکار معطل کردیے

    انقرہ / برلن:ملت+اے پی پی) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد گولن تحریک سے وابستہ افراد اور اداروں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ روز ترک حکومت نے نیوی سے تعلق رکھنے والے168 باقاعدہ اور123 بے قاعدہ افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا ہے۔ ان افراد پر الزام لگایا […]

  • پاکستان کا ٹرمپ سے بالواسطہ رابطہ

    اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انکے ایک قریبی ساتھی کے ذریعے رابطہ کیا ہے تاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اور جنوبی ایشیا کی پیچیدہ صورتحال جیسے اہم امور پر نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ان رابطوں سے آگاہ ایک اعلیٰ افسر نے […]

  • ٹرمپ کا 30 لاکھ غیرملکیوں کو امریکا سے نکالنے کا اعلان

    نیویارک:(ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کردیں گے۔ امریکا کے 45ویں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سب […]

  • چین کی لڑاکا طیارے اڑانے والی خاتون پائلٹ حادثے میں ہلاک

    بیجنگ: (ملت+اے پی پی) دو ہزار پانچ میں چین کی فضائیہ میں بطور پائلٹ شمولیت اختیار کرنے والی تیس سالہ یو شو کا طیارہ نا معلوم وجوہات کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ یو شو طیارے سے بر وقت نکل نہ سکیں جبکہ انکا کو پائلٹ کوشش میں کامیاب ہو گیا۔ یو شو […]

  • بھارت،کرنسی نوٹوں پر پابندی، بینکوں میں قطاریں ، عوام بحرانی کشمکش کا شکار ، کاروبار ٹھپ

    نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی حکومت کی جانب سے 500 اور1000 روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے باعث بینکوں میں لوگوں کا رش اور طویل قطاریں نہ ختم ہوسکیں، عوام ایک بحرانی کشمکش کا شکار ہے، کاروبار ٹھپ ہیں اور افواہوں کا بازار گرم جبکہ مودی جی ملک سے فرار ہیں […]