خبرنامہ انٹرنیشنل

ہندوانتہاپسند تنظیم نے فلم پروڈیوسرز کو بھی زیر اثر کر لیا: راج ٹھاکرے

  • ممبئی(ملت + آئی این پی )بھارت کی ہندوانتہاپسند تنظیم مہاراشٹر نیونرمان سینانے فلم پروڈیوسرز کو بھی زیر اثر کر لیا اورانہیں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے سے روک دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نیونرمان سیناکے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھارتی پروڈیوسرز کو بھاری جرمانوں سے ڈراتے ہوئے خبردار کر دیا […]

  • امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے، عسکری مہم کا جائزہ لیں گے

    بغداد/واشنگٹن (ملت + آئی این پی )امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دوریپر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ملکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر ایک غیر اعلانیہ دوریپر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ رواں برس کے دوران کارٹر تیسری مرتبہ بغداد پہنچے ہیں۔ […]

  • امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز جاری کردیں

    واشنگٹن (ملت + آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز جاری کردیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی 112 نئی ای میلز میں سے ایک ایسی ہے جو اس سے قبل جاری نہیں کی گئی تھی ۔یہ ای میل ہلیری کی […]

  • سا ئبیریا میں روسی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، 19 افراد ہلاک،3کو زندہ نکال لیا گیا

    ماسکو (ملت + آئی این پی )سائیبریا کے شمال مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 19افراد ہلاک جبکہ 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر جمعہ کی رات سائبیریا کے شہر نووی یورنگائی میں گر کر تباہ […]

  • کیمرون میں ٹرین پٹری سے اترنے سے 70افراد ہلاک،575سے زائد زخمی

    یاؤندے(ملت + آئی این پی) افریقی ملک کیمرون میں ریل گاڑی پٹری سے اترنے کے باعث 70افراد ہلاک اور575 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسط افریقی ملک کیمرون میں ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں70افراد ہلاک جبکہ575 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کیمرون کے وزیر ٹرانسپورٹ ایڈ گارڈ الین […]

  • افغان طالبان کے 3سینئر ارکان کی پاکستان آمد، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

    اسلام آباد/کابل /لند ن(ملت+ آئی این پی ) افغان طالبان کے 3سینئر ارکان کے رواں ہفتے دورہ پاکستان کا انکشاف ہوا ہے اس دوران طالبان رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستانی عہدیداران سے متعدد ملاقاتیں کیں اور انھیں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی۔برطانوی […]