خبرنامہ انٹرنیشنل

ووٹروں کا اعتماد حاصل کرنےکی کوشش کروں گی، جرمن چانسلرمیرکل

  • برلن(آئی این پی)مشرقی ریاست میکلین بورگ ویسٹرن پومیرانیا کے انتخابات میں بری کارکردگی دکھانے اور وہاں مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی کی ترقی پر جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ وہ ووٹروں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج سے بہت مایوس […]

  • ایتھوپیا، جیل میں آتشزدگی سے 23 سیاسی قیدی ہلاک،9زخمی

    ادیس ابابا(آئی این پی) ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں سیاسی قیدیوں کے لیے بنائی گئی جیل میں آتشزدگی کے باعث 23 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ آتشزدگی ادیس ابابا میں قائم قیلینتو کی جیل میں ہوئی جس کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔اس سے قبل حکومت […]

  • ملائیشین پولیس نےسری لنکا کےسفیرپرحملہ کرنےوالےپانچ افراد کوگرفتارکرلیا

    کوالالمپور: (اے پی پی) ملائیشین پولیس نے کوالالمپور انٹرنیشنل ائر پورٹ پر سری لنکا کے سفیر پر حملہ کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ منگل کو ذرائع ابلاغ نے ملائشیئن حکام کے حوالہ سے بتایا کہ ملائشیاء میں سری لنکا کے ہائی کمیشنر ابراہیم صحاب انصر حملہ کے باعث معمولی زخمی ہوئے […]

  • یمن، فوجیوں اورحوثی باغیوں کےدرمیان خونریزلڑائی، 16 جنگجو10 فوجی مارےگئے

    صنعاء: (اے پی پی) یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع تیل کے ذخائر والے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان خونریز لڑائی میں 16 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران 10 فوجی بھی مارے گئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع نے بتایا […]

  • ہلیری کاامریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کےامکانات پراظہارتشویش

    مولین : (اے پی پی) امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے امریکی انتخابات کے عمل میں روس کی مداخلت کے امکانات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے روس کی طرف سے امریکی انتخابی عمل میں ڈیموکریٹ پارٹی پر سائبر حملوں کے امکانات کی اطلاعات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنی سخت تشویش کا […]

  • سپین: جنگلات میں لگی آگ کےباعث 1400 افراد محفوظ مقامات پرمنتقل

    میڈریڈ۔:(اے پی پی) سپین کے علاقے کوسٹابلانکا میں جنگلات میں لگی آگ کے باعث 1400 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاحتی مقام کوسٹابلانکا کے علاقے جاویا میں جنگلات میں لگی آگ گزشتہ اتوار کو شروع ہوئی جو کہ بینڈورم کے ساحل کے قریب تک پھیل […]