خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈا: ہیلی کاپٹر کھمبوں سےٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک

  • کینیڈا:(اے پی پی)کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بلٹن میں ایک ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دونو ں سوار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا […]

  • نریندری مودی نےچینی صدرکوسی پیک پراپنےتحفظات سےآگاہ کیا

    بھارتی وزیراعظم:(اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے چینی صدر سے ملاقات میں اقتصادی راہدی منصوبے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ چین اور بھارت دونوں کو ایک دوسرے کے اسٹریٹجک مفادات کا خیال رکھنا چاہئے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات چین کے شہر ہانگ ژومیں گروپ 20کے […]

  • برطانیہ کےساتھ تعلقات کودوبارہ قائم کرناچاہتےہیں، پوٹن

    روس:(اے پی پی)روس کے صدر پوٹن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں دوبارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ روسی صدر کے ترجمان کے مطابق چین کے شہر ہانزوا میں جاری جی 20 سمٹ میں روس کے صدر پوٹن اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات نتیجہ […]

  • کابل کیساتھ بھارتی فوجی تعاون قتل عام کاسبب قرار، افغان طالبان

    افغانستان:(اے پی پی) افغانستان میں افغان طالبان نے کابل کے ساتھ بھارتی فوجی تعاون کو قتل عام اور تباہی کے اسباب قرار دیتے ہوئے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ کابل سے بھارتی فوجی تعاون پر انہیں […]

  • نریندر مودی کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ۔اختلافی امور پر تعمیری طریقہ کارکو اپنانا ہوگا،چینی صدر

    بیجنگ ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) بھارت کے وزیر اعظم نریندرامودی نے اتوار کو چین کے شہر ہوانگ ژو میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات دنیا کے 20بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی 20کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم […]

  • عراق میں سرکاری اسلحہ خانےپرحملہ اوربم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    بغداد:(اے پی پی) عراق میں سرکاری اسلحہ کانے پر راکٹ حملے اور مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے العبیدی میں واقع اسلحہ ڈپو پر نا معلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ حملے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ […]