خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان میں تبدیلی کیلیےاشرافیہ کواپنےمفادات قربان کرنا ہوں گے، یواین ڈی پی

  • اسلام آباد:(آئی این پی) پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی فنڈ (یواین ڈی پی) پاکستان کے سربراہ مارک آندرے فرانچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں واضح تبدیلی کی صرف یہی صورت ہے کہ بااثر سیاستدان، دولت مند ، جاگیرداراور اشرافیہ اپنے انفرادی اور خاندان کے چھوٹے چھوٹے مفادات کو قوم کے وسیع تر فائدے […]

  • بھارت اورامریکا کےدرمیان ایک دوسرےکی فوجی تنصیبات استعمال کرنےکا معاہدہ

    واشنگٹن:(اے پی پی) بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون کامعاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے فوجی، فضائی اور بحری اڈے استعمال کرسکیں گے۔ واشنگٹن میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور امریکی ہم منصب ایشٹن کارٹر کے درمیان ’لاجسٹکس ایکس چینج‘ سے متعلق یادداشت پر مشتمل سمجھوتے پر […]

  • کرغزستان، چینی سفارت خانے میں دھماکہ،ایک شخص ہلاک

    بشکیک:(اے پی پی)کرغزستان میں چینی سفارت خانے میںزور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہےتاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں واقع […]

  • صدرمنتخب ہوتےہی غیرقانونی تارکین وطن کوملک بدرکردوں گا، ٹرمپ

    واشنگٹن :(اے پی پی) ریپبلکن جماعت کےصدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ فوری طور پر امریکا سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے عمل کا آغاز کر دیں گے۔ امریکی ریاست آئیووا کے شہر دی موین میں انتخابی مہم کی ریلی سے خطاب کرتے […]

  • ایران نےشہرقم میں فردوایٹمی پلانٹ پرمیزائل نصب کردیے

    تہران:(اے پی پی) ایران نے شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کردیے، میزائل نصب کرنے کا مقصد ایٹمی پلانٹ کو ممکنہ حملے سے بچانا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا میزائل تنصیب سے متعلق کہنا ہے کہ میزائل حملے کے لیے نہیں دفاع کے مقصد کیلئےنصب کیے گئے ہیں، […]

  • برسلز کے کرمنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دھماکا

    بیلجیئم:(اے پی پی) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے انسٹی ٹیوٹ میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکا برسلز کے ایک کرمنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں لیبارٹریوں کے نزدیک کیا گیا،دھماکے سے قبل ایک کار زبردستی انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہوئی۔ حملے میں ایک […]