خبرنامہ انٹرنیشنل

روس،سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں 6 شدت پسند ہلاک

  • ماسکو:(اے پی پی) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں سپیشل فورسز کے ایک آپریشن اور دارالحکومت ماسکو میں جھڑپ کے نتیجے میں6 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی حکام نے کہا ہے کہ 4 مشتبہ شدت پسندوں کو سینٹ پیٹرز برگ کے ایک رہائشی علاقے میں ہلاک کیا […]

  • امریکا :معذورپاکستانی طالبعلم سےاعترافی بیان پردستخط کروالئےگئے

    واشنگٹن: (اے پی پی) امریکا میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے ، معذور پاکستانی بچے سے سکول انتظامیہ نے زبردستی داعش سے تعلق کے اعترافی بیان پر دستخط کرا لیا ۔ بچے کے والدین نے انتطامیہ کے خلاف پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا ہے ۔ امریکا […]

  • پاکستان ودیگرملکوں میں ترقیاتی اہداف کےحصول کیلیے پرعزم ہیں، چین

    بیجنگ:(اے پی پی) چین نے پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی شراکت داری کو توسیع دینے کیلیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ ان ممالک میں ترقیاتی اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ چین نے اپنی موجودہ پالیسیوں کو نافذ کرنے اور غیرملکی تجارت میں اضافے کیلیے اپنے انتظامی طریقہ کار میں تیزی […]

  • طالبان آئین کو تسلیم کرتےہوئےافغان امن عمل میں شرکت کریں: امریکا کا مطالبہ

    واشنگٹن: (اے پی پی) امریکا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان آئین کو تسلیم کرتے ہوئے افغان امن عمل میں شرکت کریں ۔ ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کے مطابق افغانستان میں داعش سے کئی گروہ منسلک ہو رہے ہیں ۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا […]

  • مودی سرکار کشمیر کے خراب حالات کی ذمہ دارہے،کانگریس

    بھارتی کانگریس:(آئی این پی) بھارتی کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیدیا ہے،سابق وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ نوجوان مظاہرین کی ہلاکتوں نے ہم سب کو تباہ کر دیا ہے، مودی اور ان کے وزیر داخلہ نے بیانات دیکر معاملہ سنگین بنایا۔ مقبوضہ […]

  • ملائشیا کا لاکھوں لیٹرڈیزل سے بھرا بحری جہاز ہائی جیک

    کوالا لمپور:(آئی این پی) ملائشیا کے لاکھوں لیٹر ڈیزل سے بھرے مال بردار بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا گیا۔ ملائشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ تان جنگ پیلےپاس بندر گاہ سے نکلنے والے مال بردار جہاز ویر ہارمونی کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے جو اس وقت […]