خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی سوڈان میں لڑائی پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

  • اقوام متحدہ: (اے پی پی) اقوام متحدہ کے قیام امن کے لیے آپریشنز کے سربراہ لیڈسوس ہارف نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود لڑائی مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ یہ جنگ بندی جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صدر سِلوا کِیر کی فوج اور باغیوں کے لیڈر رِیک مچار […]

  • عراق: چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 افراد ہلاک، 21 زخمی

    بغداد: (اے پی پی) عراقی سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ بغداد کے شمال مشرق میں حسینیہ کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں چیک پوسٹ کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ حکام کے مطابق حملے میں کم سے کم 4 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے […]

  • موصل ؛ آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے،عراقی وزیراعظم

    بغداد : (اے پی پی) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد میں کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم حیدرالعبادی نے بتایا کہ موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن میں عراقی افواج […]

  • مقبوضہ وادی میں شہید کشمیریوں کی تعداد 37 ہو گئی

    سری نگر/ نئی دلی:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے، وادی میں بدستو کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جب کہ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو نافذ اور […]

  • تھریسامے نئی وزیراعظم بن گئیں

    لندن:(اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے نئی وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔برطانوی وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گی اور وہ برطانوی تاریخ میں […]

  • تائیوان نےساؤتھ چائنا سی پرعالمی عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا

    ہانگ کانگ:(اے پی پی) جنوبی چینی سمندر(ساؤتھ چائنا سی) پر دعوے اور قبضے کی جنگ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے جس میں تائیوان نے ساؤتھ چائنا سی کی نگرانی کے لیے اپنا بحری جہاز روانہ کردیا۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت کی جانب سے ساؤتھ چائنا سی پر چین کے […]