خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سےقبل مسلح شخص گرفتار

  • ٹیکساس:(اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے قبل ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوسٹن سے 30 میل دورووڈ لینڈ کے علاقے میں ریلی سے خطاب کرنا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل علاقے سے […]

  • امریکا: جنگل میں لگی آگ مزید پھیل گئی

    کیلیفورنیا:(اے پی پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگل میں بدھ کے روز لگنے والی آگ مزید پھیل گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تین گنا بڑھ چکی ہے 1200ایکڑ پر لگنے والی آگ اب 4000 ایکڑ تک پھیل گئی ہے،جنگل سے ملحقہ سانتا باربرا کاؤنٹی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے […]

  • مقبوضہ کشمیر: سکول میں برقعہ پہننےپراستانی برطرف

    سرینگر/لندن(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے ایک سکول کی انتظامیہ نے استانی کو برقعہ پہننے پر برطرف کردیا جسکے بعد طلبا کی طرف سے سکول میں احتجاج کیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دہلی پبلک سکول کی انتظامیہ نے استانی کو برقعہ پہننے پر برطرف کردیا ۔سکول میں طلبا و طالبات نے جمعہ کو […]

  • عراقی وزیراعظم کافلوجہ میں داعش کیخلاف فتح کااعلان

    فلوجہ: (آئی این پی) عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے فلوجہ میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے شہر کے مرکزی حصے پر اپنا قبضہ مضبوط کر لیا ہے اور اگلے چند گھنٹوں کے دوران […]

  • یمن: امریکہ کی فضائی کارروائی القاعدہ کےچھ ارکان ہلاک

    واشنگٹن:(اے پی پی) یمن میں امریکہ کی فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے چھ ارکان ہلاک ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران وسطی یمن میں تین فضائی کارروائیوں میں القاعدہ کے ارکان کو نشانہ بنایا […]

  • سینڈرکا ہلیری کلنٹن کا ساتھ دینے کا وعدہ

    واشنگٹن:(اے پی پی) سینیٹر برنی سینڈر نے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دینے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن انہوں نے پارٹی کا امیدوار بننے کی اپنی مہم کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔سینڈر نے اپنے حامیوں کو آن […]