خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن میں بچوں کی اموات؛ سعودی اتحاد بلیک لسٹ

  • صنعا:(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں فضائی حملوں میں سیکڑوں بچوں کی اموات پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کو اپنی سالانہ بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 14 ملکوں میں بچوں کے خلاف جرائم […]

  • مصراورخلیجی ملکوں کولڑانےکی سازشیں ہورہی ہیں

    قاہرہ :(اے پی پی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بعض سازشی قوتیں مصر اور خلیجی ممالک کے درمیان تناؤ اور تنازعات پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سمندری جزیروں کی سعودی عرب کو حوالگی پر سیخ پا عناصر مصر اور سعودی […]

  • شام: امریکا کی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی

    دمشق:(اے پی پی) امریکا نے شام میں لڑنے والے باغیوں کے لیے فضائی حدود سے ہتھیار پھینکے ہیں۔وائس آف جرمنی کے مطابق یہ عسکری گروپ شام میں داعش کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس بات کا بھی خدشہ موجود ہے کہ ان ہتھیاروں کو باغی اسد فورسز کے خلاف […]

  • بھارت میں مذہبی عدم برداشت میں اضافہ، امریکا کا اعتراف

    واشنگٹن(آئی این پی) بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کو امریکی کانگریس کی جانب سے بھارت میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن نے بھی تسلیم کرلیا،کمیشن کا اجلاس 7 جون کو ہوگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے بھارت میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کرلیا کہ بھارت میں […]

  • امریکی سینیٹر نے تقریب میں مودی کو کھری کھری سنا دیں

    نئی دہلی(آئی این پی) امریکی سینیٹر بین کارڈن نے دہلی میں ہونے والے ایک تقریب میں مودی سرکار کو کھری کھری سنا دی،انکا کہنا تھاکہ بھارت کو ماورائے عدالت قتل، مذہبی عدم برداشت، ہیومن ٹریفکنگ اور انسانی حقوق جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فارن ریلیشنز کمیٹی کے رکن امریکی […]

  • جاپان: جنگل میں کھوجانیوالا سات سالہ بچہ زندہ مل گیا

    ٹوکیو:(اے پی پی) جاپان میں جنگل میں کھوجانیوالا سات سالہ بچہ زندہ سلامت مل گیا۔ بچے کے والدین نے بچے کو سزا کے طور پر جنگل میں چھوڑنے پر لوگوں سے معافی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق جاپانی امدادی کارکنوں کی 7سالہ یاموٹو ٹنو کا جنگل میں ایک فوجی اڈے کیلئے قائم کردہ جھونپڑی نما […]