خبرنامہ انٹرنیشنل

کولوراڈو: تقریب کےدوران طیارہ گرکرتباہ ؛ اوباما بھی موجود

  • کولوراڈو(اے پی پی) امریکی ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی میں تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کرنے والا تھنڈر برڈ طیارہ گر گیا ، تقریب میں امریکی صدر اوباما بھی موجود تھے ۔ امریکی ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ […]

  • قطر:مزدوروں کے کیمپ میں آگ 11 افراد ہلاک

    دوحہ(آئی این پی)مغربی ایشیائی ملک قطر میں مزدوروں کے کیمپ میں آگ لگ جانے سے 11 مزدو ر ہلاک اور 12 دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مزدوروں کے کیمپ میں آگ لگ جانے سے 11 مزدو ر ہلاک اور 12 دیگر جھلس […]

  • بھارت: ہیگ کوڈ آف کنڈکٹ میں شامل ہوگیا،بھارتی میڈیا

    نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوکلیائی سپلائر گروپ میں بھارت کی رکنیت پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی وہ بلاسٹک میزائل کی توسیع کے خلاف ہیگ کوڈ آف کنڈکٹ میں شامل ہوگیاہے تاہم حکومت نے واضح کیا کہ اس سے بھارت کے سلامتی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آئے […]

  • جرمنی:3 داعشی گرفتار

    برلن (آئی این پی)جرمنی میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کی بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے داعش کے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے حکام نے دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے مغربی جرمنی کے ڈوسلڈورف شہر میں ایک […]

  • کیلی فورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والا بھارتی نکلا

    کیلی فورنیا(آئی این پی) کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ کر نے والا بھارتی شہری نکلا۔امریکی میڈیاکے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ کرنیوالے کی شناخت مانک سرکارکے نام سے ہوئی، مانک سرکار کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال سے ہے ، مانک سرکارنے یونیورسٹی میں پروفیسرولیم کلگ کو بدھ کوقتل کردیاتھااوربعد میں خودکشی کرلی تھی۔لاس اینجلس پولیس […]

  • کریمیا: مسلمان تاتاریوں کیخلاف کارروائیاں تیز

    ماسکو(آئی این پی)روس کے زیر انتظام یوکرائن کا علاقہ کریمیا میں حکام نے مسلمان تاتاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کریمیا کے تاتاریوں کے گھروں پر چھاپے، تلاشیاں اور گرفتاریاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ ان تاتاریوں کو دوسری عالمی جنگ میں […]