خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں امدادی اسپتال پر فضائی حملے،34 افراد جاں بحق

  • حلب: (اے پی پی)شام میں امدادی اسپتال پر فضائی حملے میں چونتیس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امن عمل کامیاب بنانے اور مذاکرات بچانے کیلئے روس اور امریکا کردار ادا کریں۔ شام کے شہر حلب میں تازہ حملہ عالمی امدادی تنظیم میدساں فرنٹیئر کے تحت چلنے […]

  • پیرس میں نئے لیبر قوانین کے خلاف پر تشدد احتجاج

    پیرس: (اے پی پی)پیرس میں نئے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں چوبیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سو چوبیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ فرانس میں لیبر قوانین کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، دارالحکومت پیرس میں مظاہرین اور پولیس کےدرمیان جھڑپوں […]

  • قندوز ہسپتال پر حملہ، 16 امریکی فوجیوں کو سزائیں

    واشنگٹن:(اے پی پی) کے مطابق افغان شہر قندوز میں بین الاقوامی امدادی تنظیم کے ہسپتال پر امریکی افواج کی بمباری کے واقعے کی تحقیقات میں 16 امریکی فوجیوں کو انتظامی سزائیں دی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کومجرمانہ الزامات کی بجائے انتظامی کارروائی کے […]

  • جرمن وزیر خارجہ کی ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ خارجہ پالیسی پر تنقید

    برلن:(اے پی پی) جرمنی نے ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلے امریکا کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی سوچ کامیاب نہیں ہو سکتی۔جرمن دارالحکومت برلن میں وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا کہ […]

  • اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ امن عمل بارے فرانسیسی تجویز مسترد کردی

    مقبوضہ بیت المقدس:(اے پی پی)اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ امن عمل کے حوالے سے فرانس کی ایک تجویز کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے اور اپنے اس موقف کا پْر زور اعادہ کیا ہے کہ عشروں پرانے تنازعے کو محض فلسطینیوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا […]

  • اطالوی پولیس نے داعش میں شامل ہونے کی کوشش میں6 مشتبہ افراد کے وارنٹ جاری کردیئے

    روم:(اے پی پی)اطالوی پولیس نے داعش میں شامل ہونے کی کوشش میں کرنے والے 6 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 3 افراد ویٹی کن کے ساتھ ساتھ روم میں اسرائیلی سفارت خانے پر بھی […]