خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹیڈ کروزاورجان کیسک کی مشترکہ حکمت عملی مایوسی پر مبنی اقدام ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

  • واشنگٹن:(اے پی پی) رپبلکن پارٹی کی طرف سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف کی جانب سے ان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مایوسی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ٹیڈ کروز اور جان […]

  • امریکا اورکینیڈا میں ترکی کی حمایت میں مارچ ،ہزاروں افراد کی شرکت

    واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ترکی کی حمایت میں “امن و تعاون مارچ” میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امریکی قومی کمیٹی کے زیر اہتمام مارچ وائٹ ہاوس کے سامنے سے شروع ہوکر ترک سفارتخانے کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔اس مارچ میں ترک قومی اسمبلی کے ترک امریکا دوستی گروپ کے سربراہ علی […]

  • سعودی کابینہ نے ملکی معیشت تیل کے بجائے صنعت و تجارت کے شعبوں پراستوارکرنے کی منظوری دیدی

    ریاض:(اے پی پی) سعودی کابینہ نے معیشت کی بہتری کے لئے تیل کے بجائے متبادل توانائی کے منصوبوں کے جامع پلان ”ویژن 2030” کی منظوری دے دی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معیشت کی بہتری کے لئے تیل کے بجائے دیگر ذرائع پر انحصار کرنے […]

  • عراق میں کاربم دھماکہ،11 افراد ہلاک،39 زخمی

    بغداد:(آئی این پی )عراق کے شہر بغداد میں کار بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی ضلع میں کار بم دھماکہ کیا گیا، جس میں ایک درجن سے زائد شہری ہلاک ہوگئے،سینما کے قریب ہونے والے اس دھماکے کی کسی دہشتگرد گروپ نے ذمہ داری قبول […]

  • برازیلین صدر کیخلاف رشوت کے الزام کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل

    ریوڈی جنیرو:(آئی این پی )برازیل کی سینیٹ نے صدر زلما روسیف کے خلاف رشوت کے الزام کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیشن بنادیا،موا خذے کی تحریک پر ووٹنگ مئی میں ہوگی۔ برازیل کے صدر زلما روسیف کے خلاف کرپشن کے الزامات کی چھان بین کیلیے خصوصی کمیشن قائم کردیا گیا ہے، برازیلین سینیٹ نے کمیشن کے […]

  • فلپائن:دہشتگردگروپ نے مغوی کینیڈین شہری کوہلاک کردیا

    منیلا:(آئی این پی )فلپائن میں دہشتگرد گروپ ابوسیاف نے کینیڈا کے مغوی شہری جان ریڈل کو ہلاک کر دیا،کینیڈا کے وزیراعظم نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکانہ اقدام ہے۔ فلپائن میں دہشت گروپ ابو سیاف نے اڑتالیس سالہ جان ریڈل کو قتل کردیا، مغوی کو گذشتہ برس ستمبر میں ایک سیاحتی […]