خبرنامہ سندھ

قیادت کی جانب سے لاشیں بچھانے کا حکم ملا

  • کراچی:(ملت+اے پی پی)کراچی کے علاقے ماڈل کالونی سے چند روز قبل گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان عدنان گوشی اورواجد عرف وجہی نے انکشاف کیا کہ ساتھیوں کے ساتھ ملکر 12 مئی کو چیف جسٹس کے استقبال کے لئے آنیوالوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس میں […]

  • امجد صابری قتل؛ چالان 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

    کراچی: (ملت+اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے دہشتگرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے خلاف بیس دسمبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت سے پولیس نے امجد صابری، ملٹری پولیس، رینجرز اہلکاروں اور دیگر مقدمات میں چالان پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ […]

  • کراچی آپریشن آخری دہشت گرد تک جاری رہے گا، مراد علی

    کراچی:(ملت+اے پی پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابی اس وقت ہوگی جب یہ ختم ہوگا اور اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔ دھابیجی پر 100 ایم جی ڈی کے پمپنگ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد […]

  • متحدہ کو حلوہ سمجھ کر کھانے والے اپنے انجام سے ڈریں: ستار

    کراچی: (ملت+اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت یوم شہداء کی تقریب کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے جاں بحق کارکنوں کے لواحقین نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام […]

  • الطاف حسین پارٹی چھوڑ کر جانے والوں سے مایوس ہیں: ندیم نصرت

    کراچی:(ملت+اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم لندن) کے رہنماء ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری رابطہ کمیٹی کے بہت سے ارکان کراچی میں موجود ہیں لیکن انھیں کام […]

  • سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

    کراچی:(ملت+اے پی پی) دہشت گردوں کو پیشگی اطلاع دینے والے اسپیشل برانچ کے لوکیٹر آپریٹر عرفان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے بروقت کاررروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کراچی کے متعدد افسران و اہلکاروں کو ممکنہ تباہی سے بچالیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حساس اداروں نے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے […]