خبرنامہ سندھ

وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈرکراچی کی ملاقات

  • کراچی(آئی این پی )کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی میں ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سانحہ […]

  • کوئٹہ دہشت گردی کے بعد سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

    کراچی(ملت + آئی این پی)کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد کراچی سمیت سندھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں […]

  • تحریک انصاف کااسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دینا مناسب نہیں

    کراچی(ملت + آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثا راحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دینا مناسب عمل نہیں ہے ، سیاستدان ہوکر تیسری قوت کے آنے کی باتیں کرنے والے عمران خان ہمیشہ آمروں اور تیسری قوتوں کے ساتھ خوش رہتے […]

  • دہشتگردوں کے خلاف صوبے بھر میں بلاامتیاز آپریشن کی منظوری

    کراچی(ملت + آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلاامتیاز آپریشن کی منظوری دیتے ہوئے سندھ بھر میں 93مدارس کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ۔ منگل کو مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا […]

  • صوبائی سیکریٹری تعلیم کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

    کراچی ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • گورنر سندھ کی پاکستانی ٹیم کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

    کراچی ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کر […]