خبرنامہ سندھ

حیدرآباد: دوروزسےجاری بارش نےشہرکو پانی پانی کردیا

  • حیدرآباد: (آئی این پی) گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیں، ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ حیدر آباد میں گزشتہ روز سے جاری بارش نے انتظامیہ کے تمام دعوؤں کا پول کھول دیا۔ پانی کھڑا ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ لطیف آباد اور قاسم آباد کے نشیبی علاقوں کے مناظر […]

  • وزیراعلیٰ سندھ کا صفائی کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

    کراچی: (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نیو سندھ سیکرٹریٹ میں کراچی میں صفائی کی صورتحال پر اہم اجلاس جاری ہے، وزیر اعلیٰ نے تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشنز کوصفائی کے لئے 48 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا ۔ ان کا کہنا ہے کچرا نہ اٹھایا گیا تو متعلقہ افسر گھر […]

  • وزیراعلیٰ سندھ کا عوامی انداز، ہوٹل پرناشتہ

    کراچی:(اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے عوامی انداز اپنا لیا اور عوام میں گھل مل گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورعوام میں گھل مل گئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کے دورے […]

  • کراچی میں دوسرے روز بھی بارش، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

    کراچی:(آئی این پی) شہر میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ کراچی میں مسلسل دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے […]

  • کراچی: شاپنگ مال میں لگنےوالی آگ سے 100 دکانیں جل گئیں

    کراچی: (اے پی پی) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ آتشزدگی کے باعث 100 دکانیں جل گئیں ، فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچنے پر دکانداروں نے احتجاج کیا اور نعرے باز ی کی ۔ ڈیفنس فیزون میں واقع شاپنگ مال میں رات گئے اچانک […]

  • مراد علی شاہ نے جہاز کو بھی دفتر بنا لیا

    کراچی: (آئی این پی) سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کام کام اور صرف کام پر کمر باندھ رکھی ہے۔ اسلام آباد جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچے تو چند اہم فائلیں گاڑی کی ڈگی سے نکالیں اور دستخط کر دیں۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد […]