خبرنامہ سندھ

حیدرآباد پولیس کا فلور مل پر چھاپہ، حبس بے جا رکھا گیا شخص بازیاب

  • حیدر آباد (آئی این پی) پولیس کے مطابق لیاقت کالونی میں ایک فلور مل کے مالک نے اپنے ملازم جمیل احمد کو شدید تشدد کے بعد مل کے کمرے میں قید کر دیا۔ جمیل کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔ تشدد کے شکار مل ملازم کوہسپتال […]

  • ایم کیو ایم کے مزید دو ارکان کے استعفے سندھ اسمبلی کو موصول

    کراچی:(اے پی پی)ایم کیو ایم کے دو ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کردیئے ہیں ۔ استعفے ارسال کرنے والوں میں افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر کے نام شامل ہیں ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں اراکین نے ایم کیو ایم سے ناطہ توڑ کر مصطفیٰ کمال کی […]

  • حیدرآباد میں پراسراربیماری سے 7 کمسن بچے دم توڑ گئے

    حیدر آباد:(اے پی پی) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں واقع گاؤں اللہ بخش بروہی میں پراسرار بیماری سے 7 کمسن بچے دم توڑ گئے جس کا محکمہ صحت نے نوٹس لیتے ہوئے بیماری میں مبتلا درجنوں بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بچے غذائی قلت کے ساتھ ساتھ خسرے کی بیماری […]

  • کراچی :مبینہ پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک

    کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مقابلے کے بعد دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ گلستان جوہر اور لانڈھی سے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گلشن معمار میں رات گئے خفیہ اطلاع پر […]

  • کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے ڈاکس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ […]

  • کراچی :سندھ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

    کراچی:(اے پی پی)کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ […]