کراچی(اے پی پی)ہائی ٹینشن لائن میں خرابی کے باعث کراچی میں کئی گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئےہیں،جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ خرابی دور کرنے کے لیے عملہ کام کررہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔
خبرنامہ سندھ
ہائی ٹینشن لائن میں خرابی،کراچی میں کئی گرڈاسٹیشن ٹرپ کرگئے
-
سندھ کی اعلیٰ سیاسی شخصیت کےقریبی ساتھی نثار مورائی گرفتار
اسلام آباد(آئی این پی)سندھ کی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی نثار مورائی کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا گیا،وہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں گھپلوں اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات میں نیب کو مطلوب تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں نے اسلام آباد سے نثار مورائی کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ نثارمورائی […]
-
کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیوں میں 5ملزمان گرفتار
کراچی(آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 4ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ کورنگی سو کوارٹرز سے 30مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اورنگی میں سیاسی جماعت کے کارکن کی نشان دہی پر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اورنگی ٹاون میں رینجرز اور […]
-
کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی،گینگ وار کا دہشتگرد ہلاک
کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور گینگ وارکے دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق واقعہ لیاری کےعلاقےسنگولین میں پیش آیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت مصطفیٰ عرف لال گولڈن کےنام سے ہوئی ہے۔
-
سندھ میں رہنے والے کسی بھی فرد کو مہاجر نہیں سمجھتے، مولابخش چانڈیو
کراچی(آئی این پی)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وسیم اختر پیپلزپارٹی پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے مصطفیٰ کمال کے الزامات کے جواب دیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا ،سندھ میں رہنے والے کسی بھی فرد کو مہاجر نہیں سمجھتے۔ کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام مشیر اطلاعات سندھ […]
-
کراچی میں گرد آلود ہوائوں کیساتھ ہلکی بارش کا امکان
کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرد آلود ہوائوں کے ساتھ ہلکی بار ش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دبائو جنوب مشرقی ایران اور شمالی بلوچستان میں موجود ہے جس کے اثرات کراچی میں بادلوں […]