خبرنامہ سندھ

کراچی: ڈیفنس میں ایک شخص کی اپنی ہی پستول سے خودکشی

  • کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقےڈیفنس میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز۔6 خیابان شہباز میں سیکیورٹی پر مامورکمال الدین نے خود کو اپنی ہی پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے 3شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ گھریلو پریشانی کا […]

  • کراچی: گلبہار میں شہریوں کا 2 ڈاکوؤں پرتشدد،پولیس کے حوالے

    کراچی: (اے پی پی)گلبہار میں شہریوں نے دو ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔کراچی کے علاقے گلبہار میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوئوں کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے طبی امداد کےبعد […]

  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی: (اے پی پی)کراچی میں دو بہادر ٹریفک پولیس اہل کاروں نے شہری کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی ۔اہل کاروں نے نہ صرف مغوی کوبحفاظت بازیاب کرالیا بلکہ 1 اغواکار کو گرفتار بھی کرلیا۔ چالان صرف گاڑیوں کا نہیں، اغواکاروں کا بھی ہوسکتا ہے، یہ ثابت کیا ہے کراچی میں عالم زیب اور […]

  • کراچی کے امن کا سہرا قانون کے محافظوں کے سر ہے، گورنر سندھ

    کراچی:(اے پی پی)گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ پُرامن ماحول کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سر ہے، جن حالات میں انھوں نے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔جامعہ سندھ مدرسۃ الاسلام کے چوتھے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا […]

  • کراچی: گزری میں سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد زیر حراست

    کراچی:(اے پی پی) گزری کےعلاقےمیں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد سےتفتیش جاری ہے۔کراچی ہی میں ناظم آباد کےعلاقے گلبہار میں شہریوں نے2 ڈاکوپکڑلیے اورخوب درگٹ بنانے کے بعد دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کاکہناہےکہ دونوں ڈاکوگلبہارمیں شہری […]

  • صحرائی علاقوں میںصحت اور تعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے،ڈاکٹر سلیمان

    کراچی:(اے پی پی) وفاقی اردو یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے صحرائی علاقوں میں وسائل کی شدیدکمی ہے، صحت اور تعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے، دیگر جامعات کے لئے وفاقی جامعہ اردو رول ماڈل ہے جو ایسے موضوعات پر کانفرنسوں کا انعقاد کراتی ہے۔وفاقی جامعہ اردو […]